ہنی سنگھ کو 6 سال پرانے کیس میں ملی راحت

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-09-2025
ہنی سنگھ کو 6 سال پرانے کیس میں ملی راحت
ہنی سنگھ کو 6 سال پرانے کیس میں ملی راحت

 



ممبئی / آواز دی وائس
بالی وُڈ گلوکار اور ریپ آرٹسٹ یو یو ہنی سنگھ ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اپنے کم بیک کے بعد سے ہنی سنگھ ایک کے بعد ایک سپر ہٹ گانے دے کر فینز کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔ لیکن ان کا ماضی مسلسل ان کا پیچھا کرتا رہتا ہے۔ ہنی سنگھ پر ان کے ماضی میں کئی مقدمات درج تھے، لیکن اب انہیں ایسے ہی ایک 6 سال پرانے کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ ہنی سنگھ کو پنجاب کے موہالی میں لگنے والی نیشنل لوک عدالت سے بڑی ریلیف ملی ہے۔
ہنی سنگھ کے 2018 میں ریلیز ہونے والے گانے "مکھنا" کو لے کر یہ مقدمہ درج ہوا تھا۔ ہنی پر الزام تھا کہ ان کے اس گانے میں خواتین کے خلاف قابلِ اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، جس کے باعث موہالی کے تھانہ مٹور میں آئی پی سی کی دفعہ 294، 509، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 اور فحش نمائندگی کی دفعہ 6 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
چھ سال پرانا کیس منسوخ
اس وقت یہ شکایت اے ایس آئی لکھویندر کور اور اُس وقت پنجاب ویمن کمیشن کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی کے بیانات کی بنیاد پر درج کی گئی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ متعلقہ گانے کو سنسر بورڈ نے 27 ستمبر 2018 کو منظوری دی تھی۔ وہیں شکایت کنندگان نے عدالت میں اپنے بیانات درج کراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس مقدمے کو منسوخ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس وجہ سے آج عدالت نے سماعت کے دوران اس مقدمے کو منسوخ کر دیا۔
ہنی سنگھ کو بڑی راحت
موہالی میں نیشنل لوک عدالت نے ہنی سنگھ کے خلاف درج کیس میں پولیس کی کلوزر رپورٹ قبول کر لی ہے۔ اس دوران ہنی سنگھ کو بڑی راحت اس وقت ملی جب ان کے خلاف درج سالوں پرانی ایف آئی آر منسوخ ہو گئی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ہنی سنگھ کے مداحوں نے بھی سکون کا سانس لیا ہے۔