اودے پور:مقتول درزی کی دوکان کے قریب ہندووں نے تعزیہ میں لگی آگ بجھائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اودے پور:مقتول درزی کی دوکان کے قریب محرم کے جلوس میں تعزیہ  کو بچایا گیا
اودے پور:مقتول درزی کی دوکان کے قریب محرم کے جلوس میں تعزیہ کو بچایا گیا

 


اودے پور: اودے پور میں ہندووں نے ایک تعزیے  کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیا۔ ایک  ہندو خاندان نے محرم کے جلوس کے دوران ایک 'تعزیے' پر لگی  آگ  کو اپنی چھت سے بجھایا اور ایک بڑے حادثے کو ٹالنےمیں مدد کی 

 اہم بات یہ ہے کہ یہ واقعہ اودے پور کے مقتول درزی کنہیا لال کی دوکان سے بمشکل چند میٹر کے فاصلے پر ہوا- لال، ایک درزی، کو ایک ماہ قبل دو افراد نے نفرت کے جرم میں بے دردی سے قتل کر دیا تھا، جن کا کہنا تھا کہ وہ اسلام کی توہین کا بدلہ لے رہے تھے، جس سے پورے علاقے کو کشیدگی اور تناو ہوگیا تھا- دراصل25 فٹ اونچی تعزیے کی چوٹی میں منگل کی شام آگ لگ گئی، جب جلوس موچی واڈا گلی میں تنگ گلیوں سے گزر رہا تھا۔

تعزیےکے پیچھے پیچھے آنے والے مسلم عقیدت مند آگ کو فوری طور پر محسوس کرنے میں ناکام رہے، جسے مقامی لوگوں نے دیکھا جو اپنی دوسری یا تیسری منزل کی بالکونی سے جلوس کا دیدارکر رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے جب آگ دیکھی تو انہوں نے وقت ضائع نہ کرتے ہوئے اسے بجھانے کا کام لیا اور اس پر پانی پھینکنا شروع کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ آشیش چواڈیہ، راج کمار سولنکی اور ان کے خاندان کے افراد اپنی بالکونی سے ڈھانچے پر پانی ڈالتے رہے جب تک کہ آگ بجھ نہیں گئی۔

ضلع کلکٹر تارا چند مینا نے کہا، "نہ صرف یہ واقعہ ٹل گیا، بلکہ یہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال بھی بن گیا۔ اس واقعے نے سب کا دل جیت لیا ہے- ضلع کلکٹر تارا چند مینا نے کہاکہ اس چوکی نے بڑا حادثہ ٹال دیا-

سینئر پولیس افسر شپرا راجاوت، جو وہاں موجود تھیں، نے کہا کہ آگ شاید شارٹ سرکٹ یا اگربتیوں سے نکلنے والی چنگاریوں کی وجہ سے لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے آگ بجھانے کے بعد مسلمانوں نے تالیاں بجا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موچی واڈا گلی دراصل مال داس گلی کے قریب ہے جہاں 28 جون کو کنہیا لال کا قتل کیا گیا تھا۔