گواہاٹی/ آواز دی وائس
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ملک کے جی ایس ٹی ڈھانچے میں ’’سب سے اہم اصلاحات میں سے ایک اصلاح‘‘ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جی ایس ٹی کونسل نے بدھ کی شام مال و خدمات ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی کو منظوری دی، جس کے تحت 22 ستمبر سے سلیب کو پانچ فیصد اور 18 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ آسام ہندوستان کے جی ایس ٹی ڈھانچے میں سب سے اہم اصلاحات میں سے اس ایک اصلاح کو کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور جی ایس ٹی کونسل کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے یہ یقینی بنایا کہ یہ تبدیلیاں حقیقت بن سکیں۔
سرما نے کہا کہ نیا نظام ہندوستانی معیشت کے لیے ایک ’’سپر بوسٹر‘‘ کے طور پر کام کرے گا، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں تیزی لائے گا، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا، کھپت کو فروغ دے گا، اور ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے لوگوں کے ہاتھوں میں زیادہ پیسہ ہوگا۔