ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے 26 ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-10-2025
ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے 26 ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھائی
ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے 26 ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

 



شملہ/ آواز دی وائس
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندیر سنگھ سکھو نے ہفتہ کے روز شملہ میں "تنباکو فری یوتھ کیمپین 3.0" کا آغاز کیا، اور اپنی حکومت کے عوامی صحت کو بہتر بنانے اور نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے عزم کو دہرایا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی سرکاری رہائشگاہ اوک اوور سے ایک آگاہی ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ تنباکو سے دور رہیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔
اس پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ سکھو نے طلباء سے حلف لیا کہ وہ کسی بھی قسم کی نشہ آور مصنوعات استعمال نہیں کریں گے اور ملک کو تنباکو سے پاک بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر، وزیر اعلیٰ سکھو نے 26 ایڈوانسڈ لائف سپورٹ  ایمبولینسیں بھی روانہ کیں، جو ریاست کے مختلف بلاک میڈیکل افسران  کو دی گئی ہیں۔
ریلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ صحت ریاستی حکومت کی سب سے بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بڑے اصلاحات لا رہے ہیں۔ آج مختلف بی ایم او کو جدید ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں اور جہاں کہیں کمی رہ گئی ہے، اسے جلد پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ڈبلیو ڈی وزیر وکرمادتیہ سنگھ، صحت کے وزیر دھیانی رام شنڈل، رکن اسمبلی سنجے اوستھی اور صحت کے سکریٹری بھی موجود تھے۔
دوسری جانب، ہماچل بی جے پی کے صدر ڈاکٹر راجیو بندل کے بھائی رام کمار بندل کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متاثرہ کی طرف سے درج شکایت کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔ مناسب قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کیمپین کا تیسرا مرحلہ نوجوانوں میں تنباکو کے خلاف شعور کو مضبوط بنانے اور ہماچل پردیش میں صحت مند اور نشہ سے پاک نوجوان آبادی کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔