ہماچل : کیبل کار میں 11 افراد پھنس گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ہماچل : کیبل کار میں 11 افراد پھنس گئے
ہماچل : کیبل کار میں 11 افراد پھنس گئے

 

 

شملہ : پیر کو ہماچل پردیش کے سولن ضلع کے پروانو میں ٹمبر ٹریل روپ وے (کیبل کار) میں 11 لوگ پھنس گئے۔ تمام لوگوں کو رسی کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ٹرالی پانچ گھنٹے سے زائد ہوا میں پھنسی رہی۔ اس کے ساتھ ہی بچاؤ آپریشن کی وجہ سے شملہ چنڈی گڑھ قومی شاہراہ پر ٹریفک ٹھپ ہونے سے دونوں طرف لمبا جام ہوگیا۔ سولن کی ضلعی انتظامیہ اور ٹمبر ٹریل کے تکنیکی عملے نے لوگوں کو باہر نکالا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔

وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر موقع پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے ٹرالی میں پھنسے لوگوں کے حوصلے بلند کئے۔ ریسکیو کے بعد نکالے گئے لوگوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے بھی جلد ہی لوگوں کو وہاں سے نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خود موقع پر جانے کی بات کی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد روپ وے کے قریب جمع ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاں ٹرالی پھنسی ہے وہاں سے گراؤنڈ 120 میٹر سے زیادہ دور ہے۔ ٹرالی سے نکالے گئے لوگ بہت پریشان ہیں۔ تمام افراد صبح 11 بجے سے کیبل کار میں پھنسے ہوئے تھے اور پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک پھنسے رہے۔

یہ ہوٹل ریاست کے داخلی دروازے پروانو کے قریب ٹمبر ٹریل سے تقریباً 800 میٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑی پر ہے۔ لوگ روپ وے کے ذریعے ہوٹل پہنچتے ہیں۔ پیر کی صبح تقریباً 11 بجے ٹرالی میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ تب سے ٹرالی ہوا میں معلق ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تمام لوگوں کو رسی کے ذریعے بچایا گیا ہے۔ کچھ لوگ رسی سے نیچے اترنے سے ڈرتے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں بچانا مشکل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے محفوظ بچاؤ کے لیے فوج کی مدد طلب کر لی۔ اسی دوران فنی خرابی کے باعث ہوا میں پھنسی ٹرالی کی مرمت کے لیے ٹیکنیکل ٹیم بھی پہنچ گئی۔

ٹرالی میں پھنسے لوگوں کا تعلق دہلی سے بتایا جاتا ہے۔ ان میں کئی بزرگ بھی ہیں، جو رسی سے اترتے ہوئے گھبراہٹ محسوس کر رہے تھے۔ ٹرالی میں پھنسے لوگ خود ویڈیو بنا کر مدد کی اپیل کرتے رہے۔ ڈی سی سولن کرتیکا کلہاری کے مطابق این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بچاؤ کے لیے بلایا گیا تھا۔ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔