میگھالیہ: 4 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-08-2025
میگھالیہ: 4 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط
میگھالیہ: 4 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط

 



شیلانگ/ آواز دی وائس
میگھالیہ کے مشرقی جینتیا ہلز ضلع میں تین خواتین کے پاس سے 4.4 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر منشیات مخالف دستہ اور ضلع پولیس کی ایک ٹیم نے اتوار کو امکھیانگ چیک پوسٹ پر ایک کار کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ مشرقی جینتیا ہلز کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار نے  بتایا كہ تلاشی کے دوران تین تھیلے برآمد کیے گئے۔ پولیس نے صابن کے 80 ڈبوں میں چھپائی گئی 961.33 گرام ہیروئن ضبط کی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کی گئی تینوں خواتین منی پور کے کھونگجوم کی رہنے والی ہیں، جن کے خلاف لُمشانونگ پولیس تھانے میں منشیات اور نفسیاتی اثر ڈالنے والے مادوں  ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ منی پور کے چُرچاندپور سے شیلانگ جاتے وقت ان کی گاڑی کو چیک پوسٹ پر روکا گیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اتوار کو ہی ایک دیگر کارروائی میں پولیس نے خالیہریات پولیس اسٹیشن کے تحت بائندیہاٹی گاؤں میں ایک بس کو روکا اور بعد میں شیلانگ کے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صابن کے نو ڈبوں میں چھپائی گئی 91.86 گرام ہیروئن برآمد کی۔
انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ ممنوعہ سامان کی قیمت 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس منی پور سے آ رہی تھی۔