وزیر صحت نے کی کووڈ -19 کے نئے ایکس ای ویر ئنٹ پر جائزہ میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-04-2022
 وزیر صحت نے کی کووڈ -19 کے نئے ایکس ای ویر ئنٹ پر جائزہ میٹنگ
وزیر صحت نے کی کووڈ -19 کے نئے ایکس ای ویر ئنٹ پر جائزہ میٹنگ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج کو وڈ-19 کے نئے ایکس ای ویرئنٹ پر ملک کے کلیدی ماہرین اورعہدے داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

ملک میں کووڈ-19 کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے نئے ویرئنٹس اور معاملات کی جاری نگرانی کو بڑھانے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔ طبی بنیادی ڈھانچہ اور وسائل کے محاذ پر ڈاکٹر مانڈویا نے افسران کو کووڈ کے علاج کے لئے درکار لازمی ادویہ کی دستیابی کا مستقل جائزہ لینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے اور تمام اہل افرادکی ٹیکہ کاری کی جائے۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے پول،رکن ، صحت ، نیتی آیوگ ، جناب راجیش بھوشن ، سکریٹری ، صحت ، ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، ڈائریکٹر ، ایمس ، ڈاکٹر بلرام بھارگو ، ڈی جی ، آئی سی ایم آر ، ڈاکٹر این کے اروڑہ ، این ٹی اے جی آئی اور صحت کی وزار ت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔