حضرت نظام الدین اولیا ؒ کاعرس شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2021
حضرت نظام الدین اولیا ؒ کاعرس  شروع
حضرت نظام الدین اولیا ؒ کاعرس شروع

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا 718واں عرس پیر سے نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ شروع ہوگیا۔کورونا کے دور کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب عرس پورے جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جائے گا ۔ پیر کی شام سے ہی  حضرت نظام الدین ؒ کی درگاہ پرعقیدت مندوں کی بھیڑ نظر آنے لگی ہے۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ اس بار پاکستان سے زائرین عرس میں شرکت کرنے پہنچ چکے ہیں جو ہند۔ پاک کے درمیان سیاسی اور سفارتی تناو کے درمیان ایک مثبت علامت ہے۔

بروز پیر 22 نومبر (16 ربیع الثانی) شام 6 بجے تلاوت قرآن پاک، فاتحہ خوانی کی افتتاحی تقریب عرس شریف، قوالی، لنگر اور تبرک کی تقسیم کی گئی۔

 بروز منگل23 نومبر (17 ربیع الثانی) رات 8 بجے تلاوت قرآن پاک، بڑی رات، روضہ شریف کے اندر خصوصی دعا اور لنگر و تبرک کی تقسیم ہوگی۔

بروز بدھ24 نومبر (18 ربیع الثانی) صبح 11 بجے تلاوت قرآن پاک، بڑا قل شریف،سب کے لیے خصوصی دعا ، رنگ و قوال (قوالی)، لنگر اور تبرک کی تقسیم ہوگی۔

. بروز جمعرات25 نومبر (19 ربیع الثانی) صبح 11 بجے تلاوت قرآن پاک، قل شریف، ہر ایک اور پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی کی دعا، قوالی، لنگر اور تبرک کی تقسیم

بروز جمعہ 26 نومبر (20 ربیع الثانی) صبح 11 بجے تلاوت قرآن پاک، قل شریف، دعا سب کے لیے، قوالی، تقسیم لنگر اور تبرک کا انعقاد کیا جائے گا۔ اختتامی تقریب شام 6 بجے ماہانہ فاتحہ حضرت مولا علی سے ہو گی۔

awazurdu

  حضرت نظام الدین اولیا ؒ کی درگاہ پر عرس کی تیاریاں  ( تصویر ۔من میت سنگھ خالصہ) 


 اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی نہ صرف ہندوستان بلکہ کورونا کی زد سے مکمل طور پر محفوظ نہیں لیکن جس طرح کورونا کا زور ٹوٹا ہے اور زندگی معمول پر آرہی ہے ۔اس بار یہ عرس بھی یہ پیغام دے گا کہ اب حالات معمول پر آرہے ہیں ۔

 قومی راجدھانی میں کورونا کے کم سے کم کیسز اور ریکارڈ ویکسینیشن کے بعد اس بار عرس کی تقریبات شان و شوکت سے منائی جائیں گی۔

 لوٹے گی زندگی

پانچ روزہ عرس میں قوالی کا دور چلےگا۔ 18ویں شریف کا کے موقع پر24 نومبر بروز بدھ دن گیارہ بجے آستانہ شریف کے احاطے میں ہوگا۔ اسی طرح 25 اور 26 نومبر کو کل اجتماعات ہوں گے۔ 26 نومبر کو فاتحہ لنگر اور قوالی کا اہتمام کیا جائے گا۔

 قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کے بعد نعتیہ مشاعرہ ہو گا جس میں مختار تلہری، افضل منگلوری، متین امروہی، اظہر اقبال، الیاس امرپوری، گفران اشرفی، محمد اویس ریاض قادری، عارف اشرفی، راجی میاں نیازی، میاں قاسم خان، قیصر خان اور دیگر نے شرکت کی۔ نیازی اور دیگر موجود ہوں گے۔

جمعرات 25 نومبر کو عرس محل کا آخری پروگرام 'کل ہندو روحانی تبلیغی اجتماع' ہوگا۔

awazurdu

عرس کے دوران سماجی فاصلے کا پیغام دیا گیا ہے ۔( تصویر ۔من میت سنگھ خالصہ )


پاکستانی زائرین کی آمد اس بار ایک جانب جہاں کورونا وائرس کے زور کے کم ہونے کے سبب عرس کی رونق لوٹ رہی ہے وہیں سرحد پار کے زائرین کی آمد کو بھی سیاسی اور سمجاجی طور پر ایک خوشگوار تبدیلی مانا جارہا ہے۔

حضرت نظام الدین عرس منعقد کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین فرید نظامی نے بتایا کہ انہیں بھی اتوار کو ہی پاکستان سے وفد کی آمد کی اطلاع مل گئی تھی۔ 80 زائرین کا وفد پہنچ گیا ہے جو 26 نومبر تک جاری رہنے والے عرس میں شرکت کرے گا۔

awazurdu

درگاہ حضرت نظام الدین پر عقیدتت مند۔ ( تصویر ۔من میت سنگھ خالصہ )


 تاہم اس سال عرس میں کسی دوسرے ملک کے زائرین شرکت نہیں کریں گے۔ 2016 میں اڑی آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔ اس کے بعد سے کوئی پاکستانی وفد درگاہ نظام الدین نہیں آرہا تھا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سفارت کاری مضبوط ہونے کے آثار اس وقت ملے تھے جب گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتار پور راہداری کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تو وہیں 2000 سے زائد سکھ یاتریوں کا ایک جتھہ بھی 17 سے 26 نومبر کے درمیان پاکستان گیا ہے۔