کیا ایران نے آبنائے ہرمز پہ یقین دہانی کرائی ہے:کیجریوال کا سوال

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2026
کیا ایران نے آبنائے ہرمز پہ یقین دہانی کرائی ہے:کیجریوال کا سوال
کیا ایران نے آبنائے ہرمز پہ یقین دہانی کرائی ہے:کیجریوال کا سوال

 



نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ کیا ایران نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

کیجریوال نے یہ سوال ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب وزیر اعظم مودی نے جمعرات کی رات ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مغربی ایشیا کی ’’سنگین صورتحال‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایرانی صدر کو بتایا کہ بھارتی شہریوں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ سامان اور ایندھن کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانا بھارت کی اولین ترجیح ہے۔

کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:وزیر اعظم صاحب، کیا ایران کے صدر نے آپ کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہمارے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے دیں گے؟ کیا ملک کے عوام کو اس سنگین بحران سے جلد نجات ملے گی؟

ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جس کے ذریعے بھارت کے توانائی کے درآمدات کا ایک بڑا حصہ آتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین دن قبل ایران کی فوج نے بھارت آنے والے ایک آئل ٹینکر پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔