ہریانہ پولیس کے آئی جی وائی پورن کمار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 07-10-2025
ہریانہ پولیس کے آئی جی وائی پورن کمار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی
ہریانہ پولیس کے آئی جی وائی پورن کمار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی

 



چنڈی گڑھ: پنجاب اور ہریانہ کی راجدھانی میں منگل کو ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ہریانہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ یہ واقعہ سیکٹر-11 میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

معلومات ملتے ہی چنڈی گڑھ پولیس کی ایس ایس پی، سی ایف ایس ایل اور فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ معلومات کے مطابق ہریانہ پولیس کے آئی جی وائی پورن کمار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ آئی جی وائی پورن کمار کی چند دن پہلے روہتک کے سُناریا میں تعیناتی ہوئی تھی۔ انہوں نے چندی گڑھ کے سیکٹر-11 میں اپنی کوٹھی میں خودکشی کی۔

وائی پورن کمار کی بیوی پی امنیت کمار بیرون ملک دورے پر ہیں۔ آئی اے ایس پی امنیت کمار، وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینئی، وزیر راؤ نرویر سمیت دیگر سینئر افسران بھی جاپان کے دورے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے مقام پر ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جسے چندی گڑھ پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

تاہم پولیس اس کی تصدیق نہیں کر رہی۔ پورن سنگھ 2010 بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں خود کو گولی ماری۔ دوسری طرف، واقعہ کے بعد ان کے گھر کے باہر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر سیکٹر-16 میں واقع جی ایم ایس ایچ پہنچایا ہے۔