ہریانہ :ڈاکٹر سلطان انجم ، ڈاکٹر ناشر نقوی، شمس تبریزی اور ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو ادبی ایوارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2024
ہریانہ :ڈاکٹر سلطان انجم ، ڈاکٹر ناشر نقوی، شمس تبریزی اور ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو ادبی ایوارڈ
ہریانہ :ڈاکٹر سلطان انجم ، ڈاکٹر ناشر نقوی، شمس تبریزی اور ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو ادبی ایوارڈ

آواز دی وائس / چندی گڑھ

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ نے ہریانہ اکاڈمی آف لٹریچر اینڈ کلچر کی طرف سے 2021 کے اردو ادب ایوارڈز کو منظوری دے دی ہے، اکادمی کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈاکٹر کلدیپ چند اگنی ہوتری نے کہا کہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی سمیت درج ذیل افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سلطان انجم کو "فخرے ہریانہ ایوارڈ، ڈاکٹر نانشر نقوی کو حالی ایوارڈ، شمس تبریزی کو سید مظفر حسین برنی ایوارڈ، محمد بشیر مالیرکوٹلیف کو خواجہ احمد عباس ایوارڈ، اردو رخشندہ  روحی کو ترجمہ نگاری ایوارڈ، پروفیسر سید علی کریم کے لیے جاوید وششٹھا ایوارڈ اور کنور جگ موہن کو اردو غزل سرائے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اردو زبان کے لیے دیئے جانے والے ایوارڈز میں 5 لاکھ روپے کا فخر ہریانہ ایوارڈ اور 3 لاکھ روپے کا حالی ایوارڈ کے ساتھ خواجہ احمد عباس ایوارڈ، اردو ترجمہ نگاری ایوارڈ ،ڈاکٹر جاوید وششٹھ ایوارڈ اور اردو غزل سرائی ایوارڈ میں 50 ہزار روپے کا انعام ہے۔