ملک کی نصف آبادی کی کووڈ ٹیکہ کاری مکمل،وزیرصحت کادعوی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
ملک کی نصف آبادی کی کووڈ ٹیکہ کاری مکمل،وزیرصحت کادعوی
ملک کی نصف آبادی کی کووڈ ٹیکہ کاری مکمل،وزیرصحت کادعوی

 

 

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے 324 ویں دن تک 50 فیصد سے زیادہ آبادی کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی.

انہوں نے کہا ’’ہم ہوں گےکامیاب ہندوستان کو مبارک باد یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے جب 50 فیصد اہل آبادی کی مکمل طور پر کووڈ ٹیکہ کاری ہوچکی ہے ہم یکجہتی کے ساتھ کووڈ19 کے خلاف جنگ جیتیں گے‘‘۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کووڈ ویکسینیشن 128 کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ اس میں سے تقریباً 48 کروڑ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی صورتحال گزشتہ چند دنوں کے مقابلے بہت زیادہ خراب رہی کیونکہ اس دوران اس وبا سے 2796 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ہفتہ کی آنصف شب تک ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 8895 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 2796 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

اتوار کی صبح صحت مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہو کر 99155 ہو گئی ہے۔