حکیم عبدالحمید کا خواب تھا کہ لوگوں کو بر سر روزگار کیا جائے : شوکت مفتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2023
حکیم عبدالحمید کا خواب تھا کہ لوگوں کو بر سر روزگار کیا جائے : شوکت مفتی
حکیم عبدالحمید کا خواب تھا کہ لوگوں کو بر سر روزگار کیا جائے : شوکت مفتی

 

 

نئی دہلی ،بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو( بی ای بی )، جامعہ ہمدرد اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز ( اے ایم پی )کے اشتراک سے جامعہ ہمدرد میں میگا جاب فیئر کا انعقادآج کیا گیا ۔

اس کا افتتاح آج بی ای بی کے جنرل سکریٹری ساجد احمد ، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر افشار عالم ، دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین اور بی ای بی کے ایگزیکٹیو سکریٹر ی شوکت مفتی نے کیا۔

اس دوان عمران حسین نے جاب فیئر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ ہمدرد واقعی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہا ہے اور میںنے ان کے کاموں کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

سردیوں میں کمبلوں کی تقسیم، رمضان میں افطار کٹ ، راشن کٹ سمیت سال بھر میں کئی فلاحی کام ہمدرد کرتا آرہا ہے اور ان سب میں سب عمدہ کا م یہ ہے کہ کسی کو روزگار سے لگادینا۔ آج کے اس مشکل دور میں جہاں بے روزگار بے تحاشہ بڑھ گئی ہے۔

کوڈ کے بعد لوگوں کے کاروبار ختم ہوگئے ،ایسے میں ہمدرد واقعی لوگوں کو ہمدرد بن کر پھر سامنے آیا اور لوگوں کو روزگار سے جوڑا۔ پروفیسر افشار عالم نے کہاکہ ایک سال میں جامعہ میں یہ تیسرا میگا جاب فیئر ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں امیدوار آتے ہیں اور یہاں انھیں کوئی نہ کوئی نوکری مل ہی جاتی ہے ۔

یہی جامعہ ہمدرد کا مقصد بھی ہے کہ لوگوں کو روزگار سے جوڑا جائے۔ مستقبل میں بھی ہماری یہ کاوش جاری رہے گی ۔انھوںنے بتایا کہ گزشتہ فیئر کے مقابلہ اس مرتبہ ہم نے بہت اہتمام کے ساتھ اس کا انعقاد کیا ہے تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ بی ای بی کے ایگزیکٹیو شوکت مفتی نے بتایا کہ اب تک ملے اعداد و شمارکے مطابق آج قریب دس ہزار امیدوار اس جاب فیئر میں شامل ہوئے اور ایک اندازہ کے مطابق قریب ۰۰۵۲ لوگوں کو نوکری مل بھی گئی ہے اور یہ تعداد بڑھے گی کیونکہ کمپنیاں ابھی منتخب لوگوں کو بلائیں گی۔

اس فیئر میں قریب ۰۶ کمپنیوں نے بھی حصہ لیا۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ جو خواب حکیم عبدالحمید مرحوم نے دیکھا تھا اسے شرمندہ تعبیر کیا جائے ۔ آج اس ادارہ کو پورے پچاس سال مکمل ہوچکے ہیں اورہم حکیم صاحب کے نقش قدم پر ہی چل رہے ہیں۔ اس میں ہمیں چانسلر حماد احمد ، ساجد احمد اور حامد احمد کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

اے ایم پی کے سربراہ فاروق صدیقی نے کہاکہ آج کا جاب فیئر امید سے زیادہ کامیاب رہا ہے، یہاں موقع پر ہی کافی لوگوں کو نوکریاں مل گئیں اور ابھی مزید لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ہم اس سے بھی زیادہ بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔اس دوران خواجہ شاہد ، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ذاکر خاں ،کمیشن کے رکن نینسی ،پروفیسر فرحت بصیر خاں سمیت بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔