نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حج 2026 کی ادائیگی کے بعد جدہ سے دہلی پہنچنے والی پہلی واپسی پرواز کے عازمین حج کا خیرمقدم کیا-ان سے ملاقات کرکے حج کے دوران کیے گئے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔کرن رجیجو نے کہا کہ عازمین حج سے ملاقات اور آراء سن کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ حجاج کرام نے حج کے مختلف مراحل میں فراہم کی گئی سہولتوں، رہنمائی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مثبت تاثرات پیش کیے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حجاج کرام کی جانب سے ملنے والی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے لیے باعثِ اعزاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کی جانب سے اظہارِ تشکر اور حوصلہ افزا کلمات آئندہ برسوں میں مزید لگن، ہمدردی اور عزم کے ساتھ حجاج کی خدمت کرنے کے جذبے کو مضبوط بناتے ہیں۔
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر ہونے والے استقبالیہ پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، مختلف سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران، ہوائی اڈے کے حکام اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔حج 2026 کی کامیاب تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پروازوں کے ذریعے ہزاروں عازمین اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔
گھر واپسی پر خوش آمدید
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) June 2, 2026
Welcomed the Haj pilgrims arriving on the first #Haj2026 return flight from Jeddah to Delhi. Interacted with the Haj pilgrims & was heartened to hear their positive feedback on the arrangements made throughout the pilgrimage.
Receiving their blessings &… https://t.co/hEBPCQJwq1 pic.twitter.com/aoq6bJaZNN
اہم بات یہ ہے کہ عازمین حج نے دورانِ حج فراہم کی گئی سہولتوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مثبت تاثرات پیش کیے۔ انہوں نے حج کے مختلف مراحل میں کی گئی معاونت، رہنمائی اور خدمات کو سراہا اور متعلقہ اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر جدہ سے آنے والی حج 2026 کی پہلی واپسی پرواز کے عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جس کے دوران عازمین حج نے اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ان کی جانب سے ملنے والی دعاؤں اور حوصلہ افزا کلمات کو نہایت باعثِ مسرت قرار دیا گیا۔
#WATCH | Delhi | Union Minister Kiren Rijiju and Chairperson of Delhi Hajj Committee, Kausar Jahan, welcomed the pilgrims returning after completing the sacred journey of Hajj.
— ANI (@ANI) June 2, 2026
(Video Source: Office of Chairperson of Delhi Hajj Committee, Kausar Jahan) pic.twitter.com/8UNHFqo1ta
نئی دہلی: مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے منگل کے روز اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف وزارتوں کے درمیان وسیع پیمانے پر ہم آہنگی کے باعث اس سال حج کے انتظامات کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حجاج کرام کی واپسی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور مختلف مقامات پر ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ تمام حجاج کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جا سکے۔نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرن ریجیجو نے حج کے دوران حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا ذکر کیا اور کہا کہ حجاج کرام کی سہولت سلامتی اور فلاح کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں مسلمان یہاں سے حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور حکومت ہند کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر حاجی اپنے حج کو کامیابی سے مکمل کرے اور بحفاظت وطن واپس لوٹے۔ اس سال بسوں کے انتظامات انتہائی مؤثر انداز میں انجام دیے گئے اور تیاریوں کا آغاز بہت پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔کرن ریجیجو نے کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حج کے لیے روانہ ہونے والے تمام ہندوستانی حجاج خیریت سے ہیں اور ان کی واپسی کے لیے مکمل انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزیر کرن ریجیجو کے ساتھ ایک حاجی کی سیلفی
انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی تازہ رپورٹس کے مطابق تمام حجاج محفوظ ہیں۔ اب ان کی واپسی کا شیڈول شروع ہو چکا ہے اور ہر مقام پر ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔ ان کے اہل خانہ یقیناً بے حد خوش ہوں گے کیونکہ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کی وطن واپسی سب کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنتی ہے۔
مرکزی وزیر نے حج کی مذہبی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حج ہر مسلمان کے لیے زندگی کی ایک بڑی آرزو کی تکمیل ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ مکہ مکرمہ جا کر حج ادا کریں۔انہوں نے اس بڑے انتظامی عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے میں مختلف وزارتوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ اقلیتی امور وزارتِ خارجہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر حج کے تمام انتظامات کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر وزارتیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وزارتِ داخلہ حفاظتی انتظامات سنبھالتی ہے۔ وزارتِ صحت ڈاکٹروں اور طبی عملے کی فراہمی کے ذریعے طبی سہولیات مہیا کرتی ہے۔وزارتِ شہری ہوابازی پروازوں اور ہوائی اڈوں سے متعلق امور کی نگرانی کرتی ہے جبکہ وزارتِ خارجہ بھی اس پورے عمل میں اہم ذمہ داری ادا کرتی ہے۔-
اس موقع پر عازمین حج کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی گئی اور حج کے دوران کیے گئے انتظامات کے بارے میں ان کے تاثرات حاصل کیے گئے۔ حجاج کرام نے فراہم کی گئی سہولتوں اور انتظامی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔حج 2026 کی کامیاب تکمیل کے بعد عازمین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف پروازوں کے ذریعے حجاج کرام اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔
استقبالیہ تقریب میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ڈی آئی جی اور چیف ایئرپورٹ سیکیورٹی آفیسر شری بابو رام آئی پی ایس، سی آئی ایس ایف کے کمانڈنٹ شری سگنا رام، ڈپٹی کمانڈنٹ شری سندیپ کمار، جی ایم آر گروپ کے نائب صدر برائے کارپوریٹ تعلقات شری امت گپتا، دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر شری سمر ادلکھا، ہیڈ آف گیسٹ ریلیشنز شری امت چندرا، منیجر شری امت کھرانہ اور دیگر معزز حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور ہر اس مسلمان پر فرض ہے جو جسمانی اور مالی اعتبار سے اس کی استطاعت رکھتا ہو۔ اسلام کے دیگر ارکان کلمۂ شہادت نماز زکوٰۃ اور رمضان المبارک کے روزے ہیں۔
Welcomed the Haj pilgrims arriving on the first #Haj2026 return flight from Jeddah to Delhi at Terminal 3, IGI Airport, New Delhi.
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) June 2, 2026
Joined by Chairperson, Delhi State Haj Committee, @Kausarjahan213 ji; Shri Babu Ram, IPS, DIG/CASO; Shri Sugna Ram ji, Commandant, @CISFHQrs; Shri… pic.twitter.com/AtxJZXxdmk
واضح رہے کہ حج 2026 کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور مختلف پروازوں کے ذریعے عازمین مسلسل اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
حج 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جس میں 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔ رواں سال کا حج سیزن مکمل طور پر پُرامن اور منظم رہا اور مؤثر منصوبہ بندی، جدید انتظامات اور بروقت اقدامات کی بدولت کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
حجاج کرام کے لیے فراہم کی گئی سہولتوں، مؤثر نقل و حمل، صحت و سلامتی کے انتظامات اور بہترین رابطہ کاری نے ایک بار پھر سعودی عرب کی انتظامی صلاحیتوں اور حرمین شریفین کی خدمت کے عزم کو نمایاں کیا۔
ہندوستان کے لیے انتظامی کامیابی اور اعزاز
اس دوران ہندوستان کے لیے بھی ایک اہم اور خوش آئند خبر سامنے آئی۔ حجاج کرام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے، مؤثر حج رابطہ کاری اور شاندار ابلاغی خدمات کے اعتراف میں ہندوستانی حج مشن کو دو باوقار ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز حج انتظامات میں نمایاں کارکردگی اور حجاج کی خدمت کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کی اطلاع بھی اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دی اور کہا کہ پہلی بار ہندوستانی حج مشن کو سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے حج رابطہ کاری اور مؤثر ابلاغ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دو باوقار "لبیتم" ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کرن رجیجو نے کہا کہ حج 2026 کے بنیادی مرحلے کی کامیاب تکمیل وزارتِ اقلیتی امور۔ حج کمیٹی آف ہند اور ہندوستانی حج مشن کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور مؤثر تعاون کا نتیجہ ہے۔
Proud to share that the Indian Haj Mission has, for the first time, received two prestigious Labbaytum Awards from the Saudi Ministry of Hajj and Umrah for excellence in Haj coordination & communication.
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) May 30, 2026
The successful conduct of the core phase of Haj 2026 reflects the seamless… https://t.co/tHAIKJXFgl
انہوں نے کہا کہ اس مشن کی قیادت سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر اور جدہ میں قونصل جنرل نے کی۔ وزیر نے اس کامیابی پر تمام متعلقہ اداروں اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات اور مسلسل تعاون فراہم کیا جس کے باعث حج کے انتظامی امور خوش اسلوبی سے انجام پائے