پیدل سفر حج: شہاب چتور کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2022
پیدل سفر حج: شہاب چتور کی  درگاہ اجمیر شریف  پر حاضری
پیدل سفر حج: شہاب چتور کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

 

 

اجمیر شریف: آواز دی وائس

کیرالہ کے نوجوان شہاب چتورپچھلے دو ماہ سے مکہ کی جانب پیدل سفر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، ان کا مقصد اگلے سال حج کرنا ہے ، وہ کیرالہ سے تنہا سفر کے لیے نکلے تھے مگر ابتک ہندوستان میں وہ جہاں سے بھی گزر رہے ہیں ۔ایک جلوس کی شکل میں ہی نظر آئے ہیں ۔یوم آزادی کے موقع پر شہاب چتور کے قدم اجمیر شریف کی سرزمین پر پڑے اور انہوں نے پیر کو درگاہ غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی کی زیادت کی اور اپنے سفر کی کامیابی کی دعا مانگی ۔

مگر خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر پر شہاب چتور کو  ایک تنازعے کا سامنا کرنا پڑا بڑا جب مزار پر پر موجود خادم کے ساتھ  معمولی اختلاف ہوا - بات یہ تھی کہ  جب شہاب چتور دعا مانگ رہے تھے تو خادم ان کی سر پر ہاتھ رکھ کر مسلسل بول رہا تھا جس پر انہوں نے اس کا ہاتھ اپنے سر سے ہٹایا اور پھر اسے خاموش رہنے کا اشارہ کیا کہ میں دعا مانگ رہا ہوں- جس کے بعد خادم نے انہیں درگاہ سے نکل جانے کو کہا- بعد ازاں خادم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں پورے واقعہ کا ذکر کیا -  وضاحت اورمعذرت کی-

لوگ ان کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے،اجمیر پولیس نے ان کے لیے خصوصی انتظام کئے تھے،قدم قدم پر آئو بھگت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔شہاب چتور نے کہا کہ درگاہ پر حاضری سے دلی سکون ملا اور حکومت سے عوام تک جو محبت ملی  اس کو دیکھ کر یہی کہہ سکتا ہوں کہ ۔۔ یہ ہے میرا ہندوستان۔ 

شہاب چتور کیرالہ سے75 دنوں قبل نکلے تھے ۔اب راجستھان سے گزر رہے ہیں اور اس کے بعد پنجاب میں داخل ہوں گے اور واگھہ بارڈر سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونگے جہاں سے وہ ایران اور عراق کے راستے سعودی عرب میں داخل ہونگے۔

شہاب چتور 2022  میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے جذبے کے ساتھ جولائی 2022 کو وہ گھر سے روانہ ہو ئے تھے ،وہ روزانہ تقریباً 25 کلومیٹر پیدل سفر کر رہے ہیں۔ وہ آٹھ ماہ میں ساڑھے آٹھ ہزار کلو میٹر کا سفر کریں گے۔

شہاب چتور نے ٹیوٹر پر راجستھان پولیس کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ہے جو ہائی وے سے شہر تک شہاب چتور کے ساتھ ساتھ رہی ۔اس سے قبل گجرات پولیس نے بھی انہیں وی آئی پی کا درجہ دیا تھا۔ حفاظت کے ساتھ ان کے آرام کا خیال رکھا جارہا ہے بلکہ وہ جن مقامات پر رات گزار رہے ہیں  مقامی انتظامیہ کے افسران ان سے ملاقات کررہے ہیں۔

awaz

درگاہ خواجہ غریب نواز پر دی شہاب چتور نے حاضری ۔ پولیس ہے ہر پل ساتھ ساتھ


عوام کی محبت اور انتظامیہ کی خدمت کے جذبے نے ابتک  اس کا سفر تنہا نہیں رکھا ہے۔ ہر ریاست اور ہر ضلع جہاں سے وہ گزر رہے ہیں۔ لوگوں کا ایک سیلاب اس کے ساتھ چل رہا ہے۔ یہی نہیں ہر پولیس اور انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ جہاں جہاں سے شہاب چتور گزر رہے ہیں ،ان کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوان چل بھی رہے ہیں اور دوڑ بھی رہے ہیں ۔ساتھ ہی ایک ایمو لینس بھی رواں دواں ہے۔

     مزید پڑھیں :     شہاب چتور :حج 2023 کے لیے کیرالہ سے مکہ تک پیدل سفر پر رواں دواں

awaz

اس سفرکے کئی اہم پہلو ہیں ،اول تو روحانی پہلو ہے۔ ایک انسان کے جذبے کی کہانی ہے۔ ساتھ ہی ایک پہلو اس کے ساتھ چل رہی اس بھیڑ کا ہے ،جس میں ہر مذہب کے لوگ تھے۔ تیسرا پہلو ہے انتظامیہ اور پولیس کا۔ جس نے شہاب چتور کو شہر شہر ،گاوں گاوں اور یہاں تک کہ جنگل اور ہائی وے تک کہیں تنہا نہیں چھوڑا ۔ اس  کے ساتھ  جب اس نوجوان نے پیدل حج کرنے کے ارادے سے دہلی کا رخ کیا اور وزارت خارجہ میں درخواست دی تو اسے کہیں بھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس کا کام ہاتھوں ہاتھ ہوا  ،دستاویزات میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔

Thank you Ajmer Police 👮‍♂️ #shihabchottur pic.twitter.com/Jx9bmBGhu2

یہ ہے میرا ہندوستان

 شہاب چتور کہتے ہیں کہ  انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کا سفر اس طرح توجہ کا مرکز بنے گا ۔ نہ صرف لوگوں بلکہ انتظامیہ اور پولیس نے جو چوکسی اور محبت دکھائی ہے اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

انتظامیہ بھی ان کی حفاظت کے حوالے سے سخت ہے۔ میں جہاں سے بھی گزر رہا ہوں مقامی پولیس ساتھ ہے۔ ان کی حفاظت اور صحت کا خیال رکھنے کے لیے ایک ایمبولینس بھی ان کے ساتھ ہے۔ تاکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ لوگ راستے میں اس کی مدد کررہے ہیں ۔

دھوپ ہو یا بارش ہر موسم میں لوگ شہاب چتور کے ساتھ چل رہے ہیں،ان کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں،،حوصلہ افزائی کررہے ہیں  وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی بلا امتیاز محبت دیکھ کر وہ خود حیران ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔..

awaz

اجمیر میں بھی ہوا زبردست استقبال


شہاب کن راستوں سے گزریں گے

شہاب چتور کو کیرالہ سے مکہ تک وہ تقریباً 8500 کلومیٹر کا سفر کرنا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اکیسویں صدی میں پہلی بار کوئی شخص پیدل مکہ کا سفر کر رہا ہے ۔

پہلے جب آنے جانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا تو لوگ پیدل سفر کرتے تھے۔ پھر پانی کا راستہ کھلا۔ تو بحری جہاز سے چلنے لگے، جوں جوں ذرائع میسر ہوتے گئے، لوگ اپنی سہولت کے مطابق جاتے رہے۔ اب بات ہوائی جہاز کی ہے ۔چند گھنٹوں میں لوگ اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں

مگر شہاب چتور کا  ہدف 2023 میں حج کرنا ہے۔ جس کے لیے  وہ 8 ماہ بعد مکہ پہنچیں گے۔ ہندوستان کی سرحد عبور کرنے کے بعد پہلے پاکستان میں داخل ہونگے، پھر پاکستان سے ایران، عراق کویت سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچیں

awaz