حفیظ الحسن انصاری سورین کابینہ میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
حفیظ الحسن انصاری گورنر کے ہمراہ
حفیظ الحسن انصاری گورنر کے ہمراہ

 

 سراج انور/ رانچی

جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے جناب حفیظ الحسن انصاری کو وزیر بنایا ہے- جناب حفیظ الحسن انصاری جھارکھنڈ مکتی مورچہ کےآنجہانی رہنما اور سابق وزیر جناب حاجی حسین انصاری کے فرزند ہیں

واضح رہے کہ جناب حاجی حسین انصاری کا گزشتہ سال تین اکتوبر کو انتقال ہو گیا تھا- انکے انتقال کی وجہ سے ان کی اسمبلی کی نسشت مدھیپورہ خالی ہو گئی تھی جس کے باعث وہاں ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں

اس سے قبل قیاس لگاے جا رہے تھے کہ مدھیپورہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جناب حفیظ الحسن انصاری کو جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی طرف سے امیدوار بنایا جاےگا- اب ان کی کابینہ میں شمولیت سے یہ بات تقریباً واضح ہو گئی ہے کہ وہ اس سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہونگے