گواہاٹی: گواہاٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ریاست بھر میں یکسانیت قائم کرنے اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہفتہ سے دوبارہ سفید وردی پہننا شروع کر دی ہے،شہر کی ٹریفک پولیس فورس کی وردی 2017میں سفید سے بدل کر نیوی بلیو پتلون اور آسمانی نیلی قمیض کر دی گئی تھی، جو وہ کئی دہائیوں سے پہنتے آرہے تھے۔
پولیس محکمے نے عملی ضروریات، میدانی حالات اور متعلقہ فریقین بشمول پولیس اہلکاروں، روڈ سیفٹی ماہرین اور عوامی نمائندوں سے حاصل ہونے والے تاثرات کے جامع جائزے کے بعد دوبارہ سفید وردی پر لوٹنے کا فیصلہ کیا، ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا۔ سفید وردی، جو طویل عرصے سے گواہاٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے جڑی رہی ہے، تاریخی طور پر اپروچ ایبلیٹی (قابل رسائی ہونا)، نمایاں نظر آنا اور سڑکوں پر ایک پیشہ ورانہ شبیہہ کی علامت رہی ہے، ریلیز میں کہا گیا۔
اس سے قبل، وردی اس امید پر بدلی گئی تھی کہ یہ شہر کے موسمی حالات کے مطابق زیادہ آرام دہ ہوگی، سڑکوں پر زیادہ نظر آئے گی اور زیادہ موزوں ثابت ہوگی، ریلیز میں مزید کہا گیا۔