گٹکھا کی تشہیر: فلم اسٹارس وکرکٹرس کو نوٹس

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2026
گٹکھا کی تشہیر: فلم اسٹارس وکرکٹرس کو نوٹس
گٹکھا کی تشہیر: فلم اسٹارس وکرکٹرس کو نوٹس

 



لکھنو: ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے گٹکھا کمپنیوں کی تشہیر کے معاملے میں اپنے سابقہ حکم پر عمل درآمد سے متعلق مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 6 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس ارون بھنسالی اور جسٹس جسپریت سنگھ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ حکم مقامی وکیل موتی لال یادو کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر جاری کیا۔

درحقیقت، ہائی کورٹ نے 25 نومبر 2025 کی سماعت کے دوران اتھارٹی سے پوچھا تھا کہ 2023 میں عرضی گزار کی جانب سے دیے گئے نمائندگی (درخواست) پر اب تک جانچ کیوں زیر التوا ہے؟ اس عرضی میں گٹکھا کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کرکٹر کپل دیو، سنیل گواسکر، ویرندر سہواگ، کرس گیل اور اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، سلمان خان، رتیک روشن، ٹائیگر شروف، سیف علی خان اور رنویر سنگھ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ پان مسالہ کمپنیوں کی تشہیر کرنے والی ان شخصیات میں سے اکثر پدم ایوارڈ یافتہ ہیں اور ان کی جانب سے کیے جانے والے ایسے اشتہارات سے معاشرے میں غلط پیغام جاتا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتہارات صارفین کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔