نئی دہلی: معروف روحانی رہنما Sri Sri Ravi Shankar نے ڈاکٹر محمد منظور عالم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی علم حقیقت اور انسانیت کو قریب لانے کے مشن سے عبارت تھی۔
Art of Living International Center کے دفتر سے 26 اپریل 2026 کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں گروودیو روی شنکر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد منظور عالم کو یاد کرنا دراصل ایسے ذہن اور دل کو سلام پیش کرنا ہے جو سچائی اور انسانوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے وقف تھا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کو تعصب ختم کرنے اور انسانیت کے مشترکہ رشتے کو مضبوط بنانے کی طاقت کے طور پر دیکھنے کا ڈاکٹر عالم کا نظریہ آج کے دور کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
گروودیو روی شنکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ Institute of Objective Studies کے سرپرست اور بانی چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مکالمہ تعلیم اور خدمت کا ایک مضبوط پلیٹ فارم قائم کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عالم کی زندگی سے وابستہ حکمت عاجزی اور انسان دوستی کی قدریں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کو رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔