گرمیت رام رحیم کو ملی 40 دن کی پیرول

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 05-08-2025
گرمیت رام رحیم کو ملی 40 دن کی پیرول
گرمیت رام رحیم کو ملی 40 دن کی پیرول

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم ایک بار پھر جیل سے باہر آ گئے ہیں۔ اس بار وہ 40 دن کی پیرول پر سناریہ جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ جیل سے نکلنے کے بعد وہ پولیس کی سخت نگرانی میں صبح سویرے سرسا میں واقع ڈیرے کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ 14ویں مرتبہ ہے جب رام رحیم جیل سے باہر آئے ہیں۔ اس سے قبل 9 اپریل کو وہ 21 دن کی فرلو پر رہا ہوئے تھے۔
درحقیقت، گرمیت رام رحیم سادھویوں کے جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی قتل کیس میں ہریانہ کی روہتک ضلع کی سناریہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ رام رحیم 5 اگست کو پیرول پر جیل سے باہر آئے ہیں اور اب وہ 14 ستمبر کو جیل واپس لوٹیں گے۔ ضمانت کی شرائط کے مطابق، وہ اپنے سرسا آشرم میں قیام کریں گے۔ 1  جنوری سے 14 ستمبر تک کے چار ماہ کے عرصے میں رام رحیم کل 91 دن جیل سے باہر رہیں گے۔ اس سے پہلے اپریل میں ریاستی حکومت نے انہیں 21 دن کے لیے فرلو پر رہا کیا تھا۔
۔40 دن کی پیرول پر رہا
رام رحیم کے لیے پیرول پر باہر آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار پیرول پر جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ اس بار جب وہ جیل سے باہر آئے ہیں تو وہ 15 اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔ رام رحیم 15 اگست کو اپنا 58واں یومِ پیدائش منائیں گے۔ اس موقع پر پورے مہینے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے جب وہ 21 دن کی فرلو پر باہر آئے تھے تو اس دوران 29 اپریل کو ڈیرا سچا سودا کا یومِ تاسیس بھی منایا گیا تھا۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں، دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران رام رحیم 30 دن کے لیے پیرول پر رہا ہوئے تھے۔
کس مقدمے میں سزا کاٹ رہے ہیں؟
ڈیرا سچا سودا کے سربراہ رام رحیم اگست 2017 سے روہتک کی سناریہ جیل میں قید ہیں۔ 25 اگست 2017 کو پنچکولا کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے انہیں سادھویوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے انہیں 20-20 سال قید کی دو سزائیں سنائی تھیں۔ وہ اس وقت جنسی زیادتی اور ایک صحافی کے قتل کے معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔