گلوان : شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
شہیدوں کو سلام
شہیدوں کو سلام

 

 

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے اور فوج کے تمام شعبوں نے ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے گلوان وادی میں عظیم قربانی دی۔ فوج نے کہا کہ ملک ان کی بہادری ہمیشہ یاد رکھے گا۔ فوج نے منگل کے روز وادی گلوان میں قربانی دینے والے فوجیوں کو ان کی ہلاکت کی پہلی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ مشرقی لداخ میں سرحد پر چینی فوج کے ساتھ غیر مسلح لڑائی میں 20 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے اور فوج کے تمام شعبوں نے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے گلوان وادی میں عظیم قربانی دی۔

فوج نے کہا کہ قوم ان کی بہادری ہمیشہ یاد رکھے گا۔فوج کی فائر اینڈ فیوری کورپس نے بھی گلوان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چین کی غیر معمولی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے، 20 فوجیوں نے بھارتی سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور چینیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔اس موقع پر ایک پُرجوش تقریب میں میجر جنرل آکاش کوشک، سی او ایس، فائر اینڈ فیوری کورپس، نے لیہہ میں "آئیکانک وار میموریل" میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔فوج نے کہا "قوم ان بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ ممنون رہے گی جنہوں نے انتہائی اونچائی والے خطے میں جدوجہد کی اور قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی۔"