سری نگر/ آواز
کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں ایشیا کی بلند ترین کیبل کار میں فنی خرابی کے باعث 300 سے زائد سیاح کئی گھنٹوں تک فضا میں معلق رہے جنہیں طویل اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔حکام کے مطابق پیر کی دوپہر کیبل کار سروس میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد 65 کیبن ہوا میں رک گئے۔ اس دوران خراب موسم۔ تیز ہواؤں اور بارش نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا جبکہ معلق کیبنوں میں موجود سیاح خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
گلمرگ گونڈولا پیر کی دوپہر اچانک رک گئی جس کے باعث 65 کیبنوں میں سوار 300 سے زائد سیاح فضا میں پھنس گئے۔ بعض کیبن زمین سے تقریباً 500 فٹ بلندی پر معلق تھے جس سے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فوج۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بارش۔ تیز ہواؤں اور دشوار گزار جنگلاتی علاقے کے باوجود امدادی اہلکاروں نے رسیوں۔ سیڑھیوں اور حفاظتی بیلٹس کی مدد سے مسافروں کو ایک ایک کر کے نیچے اتارا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد رات گئے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کسی زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
گلمرگ گونڈولا میں پھنسے تمام سیاحوں کو ہندستانی فوج کے ہائی آلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول اور کشمیر پولیس کی ایس ڈی آر ایف ٹیموں کے بہادر اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا۔یہ تصویر پورے ریسکیو آپریشن کی سب سے طاقتور جھلک بن کر سامنے آئی ہے جو قوم کے اپنے بہادر جوانوں پر غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔اس کامیاب آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 310 سیاحوں کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا گیا۔
From the Gulmarg Gondola, all stranded tourists were safely rescued by these brave heroes of the nation personnel from the High Altitude Warfare School,#IndianArmy, and SDRF of @KashmirPolice teams. This is the most powerful image of the entire rescue operation and reflects the… pic.twitter.com/X3mbVgmtLz
— Manish Prasad (@manishindiatv) May 25, 2026
ریسکیو آپریشن واقعی غیر معمولی جرات اور بہادری کی مثال تھا۔ گونڈولا میں تقریباً 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تکنیکی خرابی کے باعث پھنس جانے والے سیاحوں کو انتہائی خراب موسم اور دشوار گزار حالات کے درمیان محفوظ نکالا گیا۔جموں و کشمیر پولیس اور اس کی ایس ڈی آر ایف ونگ کے ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ اور بہادرانہ انداز میں ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ زمینی سطح پر جس عزم ہم آہنگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابلِ ستائش ہے۔
#Gulmarg Cable Car #Rescue.
— Lt Gen Satish Dua 🇮🇳 (@TheSatishDua) May 27, 2026
Col S S Negi of Army High Altitude Warfare School, Gulmarg volunteered to climb up to the Cabin No 8 to rescue the tourists.
A General Salute 🫡
Yeh hai aapki army, Indian Army.
Jai Hind 🇮🇳 pic.twitter.com/Txj7QZ8k0l
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نالین پربھات کے مطابق تقریباً 320 سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوپہر تقریباً ایک بج کر 20 منٹ پر فنی خرابی کے باعث کئی گونڈولا کیبن درمیان فضا میں رک گئے تھے۔ ابتدائی طور پر اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 14 ٹیمیں تعینات کی گئیں جبکہ بعد میں ایک اور ٹیم شامل کر کے مجموعی تعداد 15 کر دی گئی۔
Yesterday’s operation in Gulmarg was nothing short of heroic. Tourists stranded in the Gondola at nearly 11,000 feet after a major technical snag were rescued in extremely difficult conditions, amid harsh weather and challenging terrain. J&K Police and its SDRF wing, along with… pic.twitter.com/9AbinBtvnC
— Mike Lima (@MikeLimaBravo12) May 26, 2026
فوج نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ فوج کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور گونڈولا مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مدد کی اپیل موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خراب موسم کے باعث آل ٹیرین گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں جبکہ مزید گاڑیاں گلمرگ اے ٹی وی ایسوسی ایشن سے حاصل کی گئیں۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور فنی خرابی کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے گلمرگ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع رپورٹ تیار کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
حکام کے مطابق گلمرگ گونڈولا ایشیا کا بلند ترین اور طویل ترین کیبل کار منصوبہ سمجھا جاتا ہے اور روزانہ تقریباً 4 ہزار افراد اس میں سفر کرتے ہیں۔ گلمرگ گونڈولا کو مرمت اور تکنیکی جانچ کے لیے 26 اور 27 مئی تک بند رکھا جائے گا جبکہ ان تاریخوں کے تمام ٹکٹ مکمل رقم واپس کر کے منسوخ کیے جائیں گے۔
گلمرگ گونڈولا کشمیر کی سیاحت کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے اور خطے کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔حالیہ فنی خرابی کے بعد بلند پہاڑی علاقوں میں قائم سیاحتی سہولیات کی دیکھ بھال۔ تکنیکی معائنے اور ہنگامی تیاریوں پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر سیاحتی سیزن کے دوران حفاظتی انتظامات کی مؤثریت پر بحث تیز ہو گئی ہے۔حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا خرابی کی وجہ خراب موسم۔ تکنیکی نقص یا انتظامی غفلت تھی۔انتظامیہ کے مطابق مکمل حفاظتی اطمینان اور تکنیکی جانچ مکمل ہونے تک گونڈولا سروس معطل رہے گی۔