گجرات :پاکستانی کشتی پکڑی گئی۔ 77 کلو منشیات برآمد، 6 گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-12-2021
گجرات :پاکستانی کشتی پکڑی گئی۔ 77 کلو منشیات برآمد، 6 گرفتار
گجرات :پاکستانی کشتی پکڑی گئی۔ 77 کلو منشیات برآمد، 6 گرفتار

 

 

نئی دہلی : انڈین کوسٹ گارڈ نے پاکستان میں ماہی گیری کی ایک کشتی سے 400 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کر لی۔

الحسینی نامی اس کشتی سے عملے کے چھ ارکان کو 77 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ کشتی ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہوئی تھی۔ کوسٹ گارڈ نے گجرات اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر اسے گھیرنے کے لیے آپریشن کیا۔ فی الحال پاکستانی ماہی گیر کشتی کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔