گجرات ماڈل اقتصادی ماڈل نہیں بلکہ ووٹ چوری کا ماڈل ہے: راہل

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-08-2025
گجرات ماڈل اقتصادی ماڈل نہیں بلکہ ووٹ چوری کا ماڈل ہے: راہل
گجرات ماڈل اقتصادی ماڈل نہیں بلکہ ووٹ چوری کا ماڈل ہے: راہل

 



مظفرپور/ آواز دی وائس
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ’’گجرات ماڈل‘‘ کوئی ’’معاشی ماڈل‘‘ نہیں بلکہ ’’ووٹ چوری کا ماڈل‘‘ ہے، جسے 2014 میں قومی سطح پر لایا گیا۔ انہوں نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران مظفرپور میں ایک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 300 سے زیادہ سیٹیں اس لیے ملیں کیونکہ ’’ووٹ چوری‘‘ کی گئی تھی۔
لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ گجرات ماڈل کوئی معاشی ماڈل نہیں ہے، یہ ووٹ چوری کا ماڈل ہے۔ اس ماڈل کو یہ (بی جے پی) 2014 میں قومی سطح پر لے کر آئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے پہلے مدھیہ پردیش، پھر مہاراشٹر اور ہریانہ کا انتخاب چرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بولتے نہیں تھے، کیونکہ ثبوت نہیں تھا، مگر اب ثبوت ہمارے پاس ہے۔
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ 2019 کے انتخاب کے بعد، نریندر مودی نے نتائج آنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہماری 300 سیٹیں آئیں گی۔ ملک کے سارے سروے کچھ اور کہہ رہے تھے، لیکن آخر میں ان کی 300 سیٹیں آئیں۔ یہ سیٹیں اس لیے آئیں کیونکہ ’ووٹ چوری‘ ہوئی۔
کانگریس نے کہا کہ پچھلے 10 سال سے پورے ہندوستان کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ آنے والے وقت میں ہم ثبوت کے ساتھ دکھا دیں گے کہ نریندر مودی، امیت شاہ اور انتخابی کمیشن ووٹ چوری کر رہے ہیں۔