احمد آباد:گجرات میں بڑے شہروں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سال 2030 تک پانچ ایسے ذیلی شہر (سبربز) ترقی دیے جائیں گے جن میں میٹرو شہروں جیسی سہولیات اور مضبوط معاشی صلاحیت موجود ہوگی۔ حکام نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق، احمد آباد کے قریب سانند، ساولی (وڈودرا)، کالول (گاندھی نگر)، بارڈولی (سورت) اور ہیرسر (راجکوٹ) کو ذیلی شہروں کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ان شہروں کے لیے ماسٹر پلان تیار کرنے کی غرض سے شہری منصوبہ سازوں کو مدعو کیا ہے اور ٹینڈر کے ذریعے منصوبہ سازوں کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ 2030 تک ان شہروں کو میٹرو شہروں جیسی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی معاشی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے تاکہ بڑے شہروں پر پڑنے والا دباؤ کم کیا جا سکے۔