گجرات اے ٹی ایس کی حراست میں سماجی کارکن تیستاسیتلواڑ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2022
گجرات اے ٹی ایس کی حراست میں سماجی کارکن تیستاسیتلواڑ
گجرات اے ٹی ایس کی حراست میں سماجی کارکن تیستاسیتلواڑ

 

 

ممبئی: سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لے لیاہے۔ ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن انھیں لے جایا گیا ہے۔

گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم ہفتہ کو تیستا سیتلواڑ کے گھر پہنچی۔ تیستا سیتلواڈ وہ سماجی کارکن ہیں جن کی مدد سے گجرات فسادات سے متعلق درخواست کل سپریم کورٹ میں خارج کر دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نریندر مودی کو ایک بار پھر کلین چٹ دے دی تھی اور تیستا سیتلواڑ کے تعلق سے تحقیقات کی ضرورت بتائی تھی۔

اس کے بعد گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم آج تیستا سیتلواڑ کے ممبئی میں گھر پہنچی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ ذکیہ جعفری کسی اور کے کہنے پر کام کرتی تھیں۔

این جی او نے بہت سے متاثرین کے حلف ناموں پر دستخط کیے اور انہیں خبر تک نہیں ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ تیستا سیتلواڑ کی این جی او یہ سب کر رہی تھی۔

اس وقت کی یو پی اے حکومت نے این جی او کی بہت مدد کی ہے۔ گجرات میں ہماری حکومت تھی لیکن یو پی اے حکومت نے این جی او کی مدد کی ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ یہ صرف مودی جی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں، صحافیوں اور این جی اوز نے جو کسی نظریے کے لیے سیاست میں آئے تھے، مل کر الزامات کا اتنا پرچار کیا اور اس کا ماحولیاتی نظام اتنا مضبوط تھا کہ لوگ انھیں سچ ماننے لگے۔