گجرات اے ٹی ایس نے پوربندر سے 4 افراد کو گرفتار کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2023
گجرات اے ٹی ایس نے پوربندر سے 4 افراد کو گرفتار کیا
گجرات اے ٹی ایس نے پوربندر سے 4 افراد کو گرفتار کیا

 

احمد آباد: گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پوربندر سے ایک غیر ملکی شہری اور ایک خاتون سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق ان چاروں کے تعلقات بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے ہیں۔ خاتون سے چار موبائل اور دیگر ڈیجیٹل آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے پاکستان سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ چاروں گجرات کے بارے میں معلومات داعش کو دے رہے تھے۔ اے ٹی ایس گزشتہ کئی دنوں سے پوربندر اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ اس آپریشن کے تحت ان چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے منصوبے بنائے جا رہے تھے
انویسٹی گیشن میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد داعش کے دہشت گرد ماڈیول کا حصہ تھے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے رابطے میں تھے اور دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کے لیے ملک چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ یہ تنظیم داعش کے ماڈیول پر کام کر رہی تھی۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے کا کام کر رہے تھے
آئی جی دیپن بھدرن، ایس پی سنیل جوشی، ڈی ایس پی کے کے۔ پٹیل، ڈی ایس پی شنکر چودھری سمیت کئی پولیس افسران کی ٹیمیں دو دن سے دوارکا میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھیں۔ ابتدائی طور پر میڈیا کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات اور ہیروئن کی ایک بڑی کھیپ دوارکا کے سمندری ساحل پر پہنچی ہے۔ دوارکا سے ٹیمیں خفیہ طور پر پوربندر کے لیے روانہ ہوئی تھیں، جہاں آپریشن کیا گیا۔