چھ ہزار طلبہ نے منایا لہراتا ہوا،'انسانی پرچم'

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
چھ ہزار طلبہ نے منایا لہراتا ہوا،'انسانی پرچم'
چھ ہزار طلبہ نے منایا لہراتا ہوا،'انسانی پرچم'

 

 

   چنڈی گڑھ: ہندوستان کے 75 واں یوم آ زادی بڑی دھوم دھام سے  منایا گیا -ملک بھر میں میں مختلف شہروں  میں اس موقع پر پر عوام اور حکومت نے اپنے طور پر محفلیں اور تقریبات کا اہتمام کیا تھا - ہر کسی کے لیے یہ یوم آزادی  کچھ خاص تھا تھا کیونکہ ملک نےآزادی کے 75 سال پورے کیے تھے-

ایسا ہی کچھ چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں ہوا،جہاں لہراتے ہوئے قومی پرچم کی دنیا کی سب سے بڑی انسانی تصویر' بنائی گئی- جو کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا- دلچسپ بات یہ ہے کہ پرچم بنانے میں تقریباً 5,885 طلبہ شامل تھے۔

جھنڈا چندی گڑھ یونیورسٹی اور دیگر اسکولوں اور کالجوں کے طلباء پر مشتمل تھا -جس کے ساتھ این آی ڈی فاؤنڈیشن کے رضاکار اور دیگر معززین چندی گڑھ کرکٹ اسٹیڈیم میں جھنڈے کی تشکیل کے لیے جمع ہوئے اور خوبصورت پرچم سے تاریخ رقم کی۔

یاد رہے کہ امسال ملک  یوم آزادی امرت مہوتسو کے تحت منایا گیا ہے، پچھلے ایک سال سے اس سلسلے میں تقریبات جاری تھیں-