آن لائن اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا کیلئے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2021
 ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق
ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق

 

 

نئی دہلی۔ آن لائن اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا کیلئے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق حکومت نے آن لائن اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیلئے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کئے ہیں۔

رہنما خطوط کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو عورتوں کی برہنہ اور کاٹ چھانٹ کر بنائی گئی تصویروں کو 24 گھنٹے کے اندر ہٹانا ہوگا تاکہ استعمال کرنے والوں اور خاص طور سے عورتوں کی آن لائن سیفٹی اور وقار کو یقینی بنایا جاسکے۔ استعمال کرنے والوں اور متاثرہ کی شکایتیں وصول کرنے اور انھیں نپٹانے کیلئے ایک طریقہ کار تیار کیا جائے گا۔

نئی دلّی میں ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق رہنما خطوط اور ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ سوشل میڈیا کو عمل آوری سے متعلق ایک اعلیٰ افسر مقرر کرنا ہوگا جو ضابطوں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ہوگا۔ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا اور  پلیٹ فارم سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق کا بھی انکشاف کیا تاکہ ڈیجیٹل مواد کو منضبط کیا جاسکے۔ سوشل میڈیا  پلیٹ فارموں کو مواد کو عمر کے اعتبار سے پانچ زمرے بنانے ہوں گے اور اس کی جانکاری سامعین اور ناظرین کو دینی ہوگی۔ ڈیجیٹل میڈیا پر خبریں شائع کرنے والوں کو پریس کونسل آف انڈیا کے ضابطہ اخلاق اور کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس ریگولیشن کے تحت پروگرام ضابطوں کو ماننا ہوگا۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ خود کے ضابطوں کے مختلف درجوں کے ساتھ شکایتوں کے ازالے سے متعلق تین سطحی طریقہ کار وضع کئے گئے ہیں