جی ایس ٹی آر-3بی ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 19-10-2025
جی ایس ٹی آر-3بی ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع
جی ایس ٹی آر-3بی ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

 



نئی دہلی: حکومت نے اتوار کو ماہانہ جی ایس ٹی آر-3بی ٹیکس ادائیگی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں پانچ دن کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 25 اکتوبر کر دیا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (CBIC) نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ ستمبر اور جولائی-ستمبر کی سہ ماہی کے لیے جی ایس ٹی آر-3بی داخل کرنے والے 25 اکتوبر تک ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔ سی بی آئی سی نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں جی ایس ٹی آر-3بی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی اطلاع دی ہے۔

جی ایس ٹی آر-3بی ایک ماہانہ اور سہ ماہی خلاصہ ریٹرن ہے، جسے ہر ماہ کی 20، 22 اور 24 تاریخ کے درمیان مختلف زمروں کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان مرحلہ وار طریقے سے داخل کرتے ہیں۔ یہ توسیع متوقع تھی، کیونکہ 20 اکتوبر کو دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔