ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی کی چھوٹ سے ہر سال 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا: ممتا بنرجی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-08-2025
ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی کی چھوٹ سے ہر سال 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا: ممتا بنرجی
ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی کی چھوٹ سے ہر سال 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا: ممتا بنرجی

 



كولكتہ/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ اگر صحت بیمہ پریمیم پر مال و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) معاف کیا جاتا ہے، تو اس سے ریاست کے خزانے کو ہر سال تقریباً 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ جی ایس ٹی کی شرحوں میں ایک بڑے بدلاؤ کے تحت، صحت بیمہ اور کئی اشیاء کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کی تجویز، جی ایس ٹی کونسل کی اگلی میٹنگ میں بحث کے لیے پیش کی جا سکتی ہے۔
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ اگلے مہینے کے آغاز میں ہوگی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ صحت بیمہ پر جی ایس ٹی چھوٹ کی پہل سب سے پہلے مغربی بنگال حکومت نے کی تھی تاکہ عام لوگوں کے لیے صحت بیمہ لینا آسان اور سستا ہو سکے۔
بردھمان شہر میں ایک سرکاری پروگرام میں بنرجی نے کہا كہ صحت بیمہ پریمیم پر جی ایس ٹی معاف کرنے سے بنگال کو 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ لیکن ہمیں سب سے پہلے عوام کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ہم نے اس اصلاح کی وکالت اسی لیے کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری صحت بیمہ کا فائدہ اٹھا سکیں۔