جی ایس ایل وی۔ایف12 این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
جی ایس ایل وی۔ایف12  این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا گیا
جی ایس ایل وی۔ایف12 این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا گیا

 

حیدرآباد:ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے کامیابی کے ساتھ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی۔ایف12 این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا جس کی الٹی گنتی گذشتہ روز شروع ہوئی تھی

۔اس سٹلائیٹ کو آج 10بجکر42منٹ پر چھوڑاگیا۔ جیو سینکرونک سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن این وی ایس۔01 نیوی گیشن سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 2232 کلوگرام ہے۔

اسے مدار میں چھوڑاگیا۔ این وی ایس۔01 انڈین کنسٹیلیشن سروسس کے ساتھ نیو ی گیشن کے لئے تصور کردہ دوسری نسل کے سیٹلائٹ میں سے پہلا ہے۔ یہ اس سال کا پہلا جی ایس ایل وی مشن ہے۔ فروری میں اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایس ایل وی۔ڈی 2 کی پرواز، مارچ میں ایل وی ایم ایم 3 مشن اور اپریل میں پی ایس ایل وی۔سی 55 مشن کے کامیاب لانچ کے بعد سال 2023 میں اسرو کا یہ چوتھا مشن ہے۔