نیو دہلی : ہندوستانی گرینڈ مفتی کانتھاپورم اے پی شیخ ابو بکر احمد مسلیار نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کے دوران مختلف سماجی انسانی تعلیمی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقلیتی بہبود سے متعلق معاملات اور بین الاقوامی حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے سمستہ کیرالا جمعیۃ العلماء اور جامعہ مرکز کی قیادت میں جاری تعلیمی اور سماجی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ ایسی کاوشیں معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور عالمی سطح پر بھارت کے وقار میں اضافہ کرتی ہیں۔
گرینڈ مفتی کانتھاپورم ابوبکر احمد کی وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات، مسلمانوں کے اہم مسائل پر
— Awaz-The Voice URDU اردو (@AwazTheVoiceUrd) February 16, 2026
تبادلہ خیال#modi #shiekhAbubkr pic.twitter.com/OZRRtnjcBz
گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترقی کے عمل میں تمام طبقات کو شامل کیا جائے اور معاشی نمو کے ساتھ ساتھ خوشحالی اور انسانی ترقی کے اشاریوں کو بھی ترجیح دی جائے۔ آبادی کے تناسب اور علاقائی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ دیگر امور میں وقف اور ایس آئی آر سے متعلق خدشات قدیم مساجد اور اسلامی ورثے کی تاریخی یادگاروں کے تحفظ اقلیتی تعلیمی فلاحی منصوبوں بشمول مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کی بحالی بے قصور افراد کو انصاف کی فراہمی شمالی ہند کے اسلامی اداروں جیسے مبارکپور جامعہ اشرفیہ کو درپیش مسائل جنوبی ہند کے بڑے زیارتی مراکز کو جوڑنے کے لیے ٹرین خدمات کی تجاویز اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملپّورم سینٹر کی ترقی جیسے موضوعات شامل تھے۔ ملک بھر کی اقلیتی برادریوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے مؤثر اور قریبی رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
.webp)
اس ملاقات میں سمستہ کیرالا جمعیۃ العلماء کے سیکریٹری شیخ عبدالرحمن سقافی اور مرکز نالج سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبدالحقیم ازہری بھی موجود تھے۔