سبھاش چندر بوس ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں طلب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
سبھاش  چندر  بوس
سبھاش چندر بوس

 

 

نئی دہلی : حکومت نے آفات کے انتظامات سے متعلق مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے افراد اور اداروں سے سبھاس چندر بوس ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں طلب کی ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے آج کہا کہ ایوارڈ کے لئے 31 اگست تک آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

اس کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

ایوارڈ کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں عمدہ کام کرنے والے ادارے کو 51 لاکھ روپے اور فرد کو 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

کوئی بھی شخص ایوارڈ کے لئے اپنے آپ کو یا کسی دوسرے شخص یا ادارے کو نامزد کرسکتا ہے۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ نامزد شخص یا ادارہ نے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، روک تھام، خطرے کوکم کرنے، آفات کی تیاری، امداد رسانی، آباد کاری، تحقیق، جدت یا انتباہ کے شعبے میں قابل ذکر کام کیا ہو۔