نئی دہلی: : مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کے امیدوار ہوں گے۔ اس کا اعلان اتوار کو کیا گیا۔ اتوار کو نئی دہلی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے رادھا کرشنن کی امیدواری کا اعلان کیا۔ نڈا نے کہا کہ رادھا کرشنن اس وقت مہاراشٹر کے گورنر ہیں۔ اس سے پہلے وہ جھارکھنڈ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ تلنگانہ کے گورنر کا چارج بھی سنبھال چکے ہیں۔ نڈا نے یہ بھی کہا کہ انہیں سیاسی زندگی کا 40 سال کا تجربہ ہے۔ وہ دو بار لوک سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں