جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کوشاں ہے:ریکھا گپتا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-09-2025
جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کوشاں ہے:ریکھا گپتا
جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کوشاں ہے:ریکھا گپتا

 



نئی دہلی: دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کے روز کہا کہ ان کی حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے کہ قومی دارالحکومت کے تمام رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لوگوں کو بھی جدید طبی سہولیات میسر ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد شہر کو ایک نمایاں طبی مرکز بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بات قومی دارالحکومت میں خواتین کے لیے وقف پہلے کینسر دیکھ بھال مرکز "اپولو ایتھینا" کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ گپتا نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد جامع اور باوقار طبی خدمت فراہم کرنا ہے تاکہ خواتین کو باعزت اور معاون ماحول میں خصوصی علاج میسر آئے۔

خواتین کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قابلِ رسائی، سستی اور باوقار طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی وابستگی پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا: ‘‘انتظامیہ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جدید طبی سہولت نہ صرف دارالحکومت کے رہائشیوں تک، بلکہ ملک اور دنیا بھر کے لوگوں تک بھی پہنچے۔’’

گپتا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پہلے کینسر جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا خواتین کو سماجی ‘بدنامی’ کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور وہ علاج کرانے میں ہچکچاتی تھیں۔ انہوں نے کہا: ‘‘اکثر معاملات میں ان کا علاج ہی نہیں ہوتا تھا اور افسوس کی بات ہے کہ کئی خواتین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی تھیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شعور بڑھا اور لوگ اسپتال آنے لگے۔

مجھے خوشی ہے کہ اپولو جیسے ادارے اب نہ صرف علاج فراہم کرتے ہیں بلکہ انفرادی دیکھ بھال بھی مہیا کرتے ہیں، جس سے ہر خاتون مریضہ کی عزتِ نفس قائم رہتی ہے۔’’