حکومت نے لوک سبھا میں انکم ٹیکس بل 2025واپس لیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2025
حکومت نے لوک سبھا میں انکم ٹیکس بل 2025واپس لیا
حکومت نے لوک سبھا میں انکم ٹیکس بل 2025واپس لیا

 



نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں انکم ٹیکس بل 2025باضابطہ طور پر واپس لے لیا۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب بہار میں ووٹر لسٹوں کے خصوصی گہرے جائزے (Special Intensive Revision – SIR) کے معاملے پر حزبِ اختلاف کے ارکان شور شرابہ کر رہے تھے۔

اس دوران، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایوان میں کھڑے ہوکر مطالبہ کیا کہ انہیں پرور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بل واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ سدن کی اجازت کے بعد وزیر خزانہ نے یہ بل واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ حکومت نے 13 فروری 2025 کو یہ بل ایوان میں پیش کیا تھا، جس کا مقصد انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی جگہ لینا تھا۔

پیش کیے جانے کے بعد یہ بل مطالعہ و تحقیق کے لیے لوک سبھا کی ایک منتخبہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ کمیٹی نے 21 جولائی کو اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کی، جس کے بعد حکومت نے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان میں ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں حکومت نے فروری 2025 میں انکم ٹیکس بل 2025 لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔

اس بل کا مقصد 1961 کے پرانے انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ ایک نیا اور عصری قانون نافذ کرنا تھا، جو موجودہ معیشت، ٹیکنالوجی، اور بین الاقوامی معیاروں سے ہم آہنگ ہو۔ تاہم، بل کو متنازع نکات، ممکنہ پیچیدگیوں اور اپوزیشن کی مخالفت کی وجہ سے لوک سبھا کی ایک منتخبہ کمیٹی (پرور کمیٹی) کے سپرد کر دیا گیا تاکہ وہ اس کا باریک بینی سے جائزہ لے۔ کمیٹی نے جولائی 2025 میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کی، جس کے بعد حکومت نے بل واپس لینے کا فیصلہ کیا۔