حکومت 2025 تک جمنا کو صاف کرے گی: کجریوال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-11-2021
حکومت 2025 تک جمنا کو صاف کرے گی: کجریوال
حکومت 2025 تک جمنا کو صاف کرے گی: کجریوال

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے سال 2025 تک یمنا کی صفائی کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کجریوال نے کہا کہ جمنا ندی تمام دہلی والوں کو پیاری ہے۔ جمنا ہماری لائف لائن ہے لیکن یہ بہت گندی ہے۔ دہلی کی گندگی جمنا میں گرتی ہے۔ تمام دہلی والے اور ہم وطن چاہتے ہیں کہ دہلی سے گزرتے وقت جمنا صاف رہے۔

انہوں نے کہا کہ جمنا کو گندہ ہونے میں 70 سال لگے، اسے دو دن میں صاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمنا کو صاف کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے اور جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوکھلا، رٹھالہ سمیت کئی مقامات پر نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بنائے گئے پلانٹس پرانے طریقے کے مطابق چل رہے ہیں، اس لیے ان کی ٹکنالوجی میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ گٹر کا پانی صاف ہوکر نکل آئے۔

 

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نجف گڑھ ڈرین، غازی پور ڈرین کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندگی کے معاملے پر صنعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کچی آبادی کے عوامی سہولت مرکز کی گندگی بھی گٹر میں پھینکی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمام گھروں کو سیوریج لائن سے جوڑنے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے بدلے گھر والوں سے ان کے پانی کے بل میں شامل کرکے معمولی رقم لی جائے گی۔