حکومت کا صنعتی مقاصد کے لئے آکسیجن کے استعمال پر پابندی کا حکم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب اجے بھلا
مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب اجے بھلا

 

 

 نئی دہلی

 ملک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے صنعتی مقاصد کے لئے آکسیجن کے استعمال پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ریاستی حکومتوں کے چیف سیکرٹریوں کو لکھے گیے خط میں مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب اجے بھلا نے کہا کہ کورونا کے تیزی سے آرہے معاملوں اور طبی مقاصد کے لئے آکسیجن کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر صنعتی مقاصد کے لئے آکسیجن کی سپلائی کو طبی مقاصد کی جانب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

خط میں جناب اجے بھلا نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ 22 اپریل سے تا حکم ثانی نافذ العمل ہوگا ۔ تاہم خط میں جناب اجے بھلا نے مزید کہا کہ اس کا اطلاق تمام صنعتوں پر نہیں ہوگا اور 9 مخصوص صنعتیں اس سے مستثنیٰ ہوں گی ۔