ہندوستان میں جی میل سروس ڈاون، صارفین پریشان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2021
ہندوستان میں جی میل سروس ڈاون، صارفین پریشان
ہندوستان میں جی میل سروس ڈاون، صارفین پریشان

 

 

آواز دی وائس،ایجنسی

گوگل کی ای میل سروس کئی گھنٹوں سے معطل بتائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ہندوستان کے مختلف حصوں میں صارفین کو جی میل پر کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فی الوقت سوشل میڈیا پر بھی gmaildown# ٹرینڈ چل رہا ہے، ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں اس کی سروس معطل بتائی جا رہی ہے۔ تاہم 

تاہم کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے رپورٹ کیا کہ جی میل کے 68 فیصد صارفین نے ویب ورژن میں مسائل ہونے کی اطلاع دی ہے، جب کہ 18 فیصد نے سرور کنکشن اور 14 فیصد نے لاگ ان کے مسائل کی اطلاع دی۔

اس سے قبل فیس بک کی ملکیت والی میسجنگ سروس واٹس ایپ تقریباً 8 گھنٹے کے لیے بند تھی۔