گڈ فرائڈے عیسی مسیح کی جدو جہد اور قربانی کی یاد دلاتا ہے: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2021
 گڈ فرائڈے  پروزیراعظم کی مبارکباد
گڈ فرائڈے پروزیراعظم کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی ۔ پوری دنیا میں عیسائی آج گڈ فرائی ڈے منارہے ہیں۔ گڈ فرائی ہرسال ایسٹر سے پہلے منایا جاتا ہے۔ یہ دن عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر چڑھائے جانے اور اُن کی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ گڈ فرائی ڈے کی روح برائی پر جیت کی فتح ہے۔ ناگالینڈ میں عیسائی لوگ گڈفرائی ڈے روزہ رکھ کر اور چرچوں میں خصوصی دعائیہ اجلاس کے ساتھ منارہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عیسیٰ مسیح کو رحم اور مثالی اوتار بتایا ہے۔

مسٹر مودی نے گُڈ فرائڈے کے موقع پر ٹوئٹ کرکے کہا گڈ فرائڈے ہمیں عیسیٰ مسیح کی جدو جہد اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔رحم کی مثال حضرت عیسیٰ ضرورت مندوں کی خدمت کرنے اور بیماروں کی مدد کرنے کے لئے وقف تھے۔