گوا کے یومِ تاسیس پرمبارکباد

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2026
گوا کے یومِ تاسیس پرمبارکباد
گوا کے یومِ تاسیس پرمبارکباد

 



نئی دہلی: اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے گوا ریاست کے یومِ تاسیس 30 مئی سے قبل جمعہ کے روز گوا کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ قدرتی حسن، عظیم ثقافتی ورثے اور زندہ روایات سے مزین گوا، ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کی ایک بے مثال مثال ہے۔

انہوں نے نیک خواہش ظاہر کی کہ گوا ریاست مسلسل ترقی، خوشحالی اور ثقافتی عظمت کی راہ پر گامزن رہے اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو مضبوط بنانے میں اپنی منفرد خدمات انجام دیتا رہے۔