کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی 1501ویں جشنِ ولادتِ کی مناسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی مرکزالثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی میلاد کانفرنس کا انعقاد ۵؍ستمبر کو کیرالہ کے کالی کٹ شہر میں ہورہا ہے ۔ جس میں ملک و بیرونِ ملک سے ممتاز علماء و مشائخ، مفتیانِ کرام، دانشوران اور عالمی نعت خواں شریک ہورے ہیں ۔
کانفرنس کا آغاز شام ۵ بجے ہوگا ۔ جس میں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کی عصرِ حاضر میں اہمیت پر خصوصی خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر عالمی ثنا خواں سوڈانی گروپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے ممتاز نعت خواں حضرات بارگاہ خیرالانام میں ہدیہ تبریک پیش کرینگے ۔
کانفرنس میں خصوصی خطاب گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر بعنوان ’’مد ح رسول ‘کرینگے۔آج یہاں کالی کٹ میں مولانا سی محمد فیضی کی قیادت میں عالمی میلاد کانفرنس کا باضابطہ طور پرچم کشائی کیا گیا ۔جس میںسید شہاب الدین احدل سمیت دیگر معززیں ،اسکالرس بھی شریک رہے ۔
عالمی میلاد کانفرنس میں محبہ ریٹریٹ ،سادات اجتماع ،علمی سیمنار ،سیرت کوائز ،دف پریڈ سمیت متعدد علمی وروحانی اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔اہم شخصیات میں سید علی بافقیہ ،ای سلیمان ، ای سلیمان ، مولاناا عبدالقادر ، سید ابراہیم الخلیل البخاری، سی محمد فیضی، ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری، پیروڈ عبدالرحمن ثقافی، سید محمد ثراب ثقافی، سی پی عبیداللہ ثقافی، رحمت اللہ ثقافی، سید منیر احدل ثقافی، ڈاکٹر محمد روشن نورانی کے اسماء قابل ذکر ہے ۔