خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میںجشن غزل کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2023
خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میںجشن غزل کا انعقاد
خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میںجشن غزل کا انعقاد

 

 لکھنؤ ۲۰ مارچ:’’بزم ادب‘‘شعبہ اردو خواجہ معین الدین چشتی لنگویج یونیورسٹی لکھنؤ کے زیر اہتمام ’’ جشن غزل‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت پروفیسر فخر عالم نے کی ۔

اپنی ابتدائی تقریر میں پروفیسر فخر عالم نے مشاعرہ کی ادبی روایت پر تفصیلی گفتگو کی ۔انہوں نے عربی اور فارسی زبان و ادب میں مشاعرہ کی روایت پرروشنی ڈالی ۔اس کے ساتھ دکن اور دہلی میں شعری نشستوں اور ادبی مناقشوں پر بھی بات کی۔انہوں نے اپنی تقریر میںمشاعرے کے ارتقائی سفر کامکمل احاطہ کیا-

،ساتھ ہی انہوں نے مشاعروں کے زوال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس کے اسباب و علل کی بھی وضاحت کی۔اس کے بعدمختلف کلاس کے طلبہ و طالبات نے کلاسیکی شاعروں کی غزلیں پیش کی ۔ڈاکٹر ظفرالنقی اور پروفیسر فخر عالم نےبھی اپنی غزلیں پیش کیں جنہیں بے حد سراہاگیا۔آخر میں ڈاکٹر جمال رضوی نے غزل کے فن اور اس کی قرأت پر گفتگو کی ۔

پروگرام میں نظامت کے فرائض ایم۔اے سال آخر کی طالبہ یاسمین بانونے انجام دیے ۔ پروگرام میں صدر شعبہ اردو پروفیسر فخر عالم، ڈاکٹر ظفر النقی ، ڈاکٹر اعظم انصاری، ڈاکٹر اکمل شاداب ،ڈاکٹر جمال رضوی ڈاکٹر منور حسین ، ڈاکٹر سدھارت سدیپ وغیرہ موجود رہے ۔پروگرام کا اختتام معین احمد ریسرچ اسکالر کے ذریعے تمام سامعین کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔آخر میں ’’جشن غزل ‘‘ کے سبھی شرکا کو توصیفی سند سے نوازا گیا۔