نئی دہلی : تعلیمی تبادلے کے پروگرام کے حصے کے طورپرشعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وفد نے ارفرٹ،جرمنی کی اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی میں پندرہ جون تا چھبیس جون دوہزار پچیس کو منعقدہ تعلیمی دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔واضح ہو کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت اس اہم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔
بی۔اے۔(آنرز) سوشل ورک اور ایم۔اے پروگرام کے بارہ طلبہ پر مشتمل وفدکے ہمراہ دو فیکلٹی اراکین ڈاکٹر حبیب اللہ وی ایم اور ڈاکٹر آسیہ نسرین نے شعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمائندگی کی۔ اپلائیڈ سوشل سائنسز یونیورسٹی،ارفرٹ کے شعبہ سوشل ورک نے تبدیل ہوتے معاشرے میں حاشیائیت،علاحدگی اور سوشل ورک کے موضوع پر مرکوز دورے کی میزبانی کی۔
علمی تبادلے میں دیگر اور امور کے ساتھ ارفرٹ کی گیارہویں بین الاقوامی سوشل ورک ڈیز کانفرنس(آئی ایس ڈبلیو ڈی) اسٹرینتھینگ انٹر جینیریشنل سولی ڈاریٹی فار انڈیورنگ ویل بی اینگ‘ میں شرکت بھی شامل تھی۔ طلبہ اور فیکلٹی اراکین نے تعلیمی مباحثوں،تھیم پر مبنی ورکشاپ اور این جی اوز میں تجرباتی آموزشی دوروں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا اورسماجی اداروں اور تاریخی مقامات جیسے برلن دیوار اور بچین والڈ ک حراستی کیمپ بھی دیکھنے گئے۔

ہندوستانی طلبہ نے کانفرنس سے پہلے متعدد پینلوں میں تعلیمی اور فیلڈتجربات ساجھا کیے جس سے معذوریت کے حقوق، پناہ گاہ حرکیات، دیسی سوشل ورک عمل اور لچک کے بیانیوں سمیت متنوع اہم بین تہذیبی ومذاکرات کے فروغ ہوا۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حبیب الرحمان وی ایم نے ’پروبیشن اینڈ بیانڈ :ریفارمیٹیو پاتھ ویز فار انٹر جینیریشنل آفینڈرز ان ڈولپنگ نیشنز‘ کے موضوع پر ورکشاپ بھی کیا۔ڈاکٹر آسیہ نسرین نے ’یوگا:انشی اینٹ انڈین پریکٹس فار ایکٹیو ایجنگ“ ورکشاپ کی سربراہی کی جسے کافی پسند کیا گیا۔شرکا نے بھی ’پارٹی سی پیشن اینڈ سوشل ورک، مائیگریشن اینڈ پیڈا گوجی اینڈ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ سی آر سی‘ سمیت اشتراکی سمینار وں میں حصہ لیا جس سے تقابلی خوش حالی نظام کے سلسلے میں ان کی تفہیم مزید بہتر ہوئی۔تہذیبی پروگراموں،کمیو نی ٹی گارڈین دورے اورشرکا کی بات چیت سے تعلیمی مصروفیت میں مزیدگہرائی پیدا ہوئی۔
مشترکہ نظر ثانی اجلاس کے ساتھ پروگرام اختتام پذیرہوا جسے باہمی تعاون اور تعلیمی سفارت کی روح میں ایک اہم اور بامعنی سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ مساوات، انصاف اور تہذیبی حساسیت کے تئیں عہد کے ساتھ عالمی سطح پر اہل سوشل ورک ماہرین کی نشو ونما کے لیے یہ علمی تبادلہ پروگرام جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی ارفرٹ کے باہمی وژن کو مجسم کرتاہے۔
یونیورسٹی،پروفیسر کرسٹین ریہکلاؤ اور پوری ایف ایچ ارفرٹ ٹیم کی پرخلوص میزبانی اورتعلیمی فضیلت کے لیے دل کی گہرائیوں سے ممنون اور ان کی شکر گزار ہے۔