غزہ میں نسل کشی کو جائز قرارنہیں دیا جاسکتا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2025
غزہ میں نسل کشی کو جائز قرارنہیں دیا جاسکتا
غزہ میں نسل کشی کو جائز قرارنہیں دیا جاسکتا

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں غزہ کی حفاظت اور امن وسلامتی کیلئے گرانڈ مفتی آف انڈیا کی قیادت میں ایک خصوصی دعا مجلس منعقد ہوئی۔جس میں ریاست کی شخصیات،سادات،علما ومشائخ سمیت طلبہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی کو جائز نہیں قرار دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی ہے کہ انسانی براردری اسرائیلی ظلم وبربریت  کے خلاف اور غزہ کی حالت زار پر متحدہونا چاہئے۔جو اپنے ہی وطن میں پنا ہ گزیں ہوچکے ہیں۔ایک وقت کی روٹی کیلئے جد وجہدکر رہے ہیں۔شیخ نے عالمی برادری سے نسل کشی کے خلاف اقدامات کی اپیل کی ہے۔پروگرام کی سرپرستی جامعہ کے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے صدارت کی۔وی پی ایم فیضی،سی پی عبید اللہ ثقافی،عمر علی ثقافی،محی الدین سعدی،عبدالغفور ازہری،عبدالستار کامل ثقافی،حنیف ثقافی،عبدالرحمن،سعدی کامل جفری موجود تھے۔واضح رہے کہ مفتی اعظم کی کال پر سنی کمیونیٹی نے غزہ کی حفاظت اور امن بحالی کیلئے کل روزہ روزہ رکھا اور گھروں اور مساجد میں خصوصی دعائیں ہوئیں۔