گیری راج سنگھ نے مغربی بنگال حکومت کو شمالی کوریا سے تشبیہ دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
مرکزی وزیر گیری راج سنگھ
مرکزی وزیر گیری راج سنگھ

 

 

 نئی دہلی: مرکزی وزیر گیری راج سنگھ  نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر سخت حملہ کیا ہے۔ گیری راج سنگھ  نے کہا کہ ممتا دیدی کے اقتدار میں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں کم جونگ کا نظام چل رہا ہے۔

مرکزی وزیرگیری راج سنگھ نے مغربی بنگال کی حکومت کو شمالی کوریا کے بد ترین آمر کم جونگ کی طرز حکمرانی سے تشبیہ دی ۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے گیری راج سنگھ  نے کہا کہ ممتا دی دی کے دور حکومت میں جمہوریت نہیں ہے۔ بنگال میں کم جونگ کا نظام چل رہا ہے۔ اس لئے ان کا جانا یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی 200 سے زیادہ سیٹیں لائے گی اور بنگال میں حکومت بنائے گی۔

مرکزی وزیر نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ملک کو انتخابات ، اقتدار اور ووٹوں کے لئے تقسیم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب راہل گاندھی کیرالہ گئے تو انہوں نے شمالی ہندوستان کے لئے نازیبا الفاظ استمعال کئے ۔ اب وہ تمل ناڈو گئے ہیں تو وہ تامل ناڈو کو بھی تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تامل کے عوام انہیں کبھی قبول نہیں کریں گے۔