گڑھ چرولی:نکسلیوں اور پولیس میں جھڑپ، 13 نکسلی ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
نکسلیوں اور پولیس میں جھڑپ
نکسلیوں اور پولیس میں جھڑپ

 

 

ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڑچرولی کے ایٹا پلی تحصیل کے کوٹمی پولیس ہیلپ سینٹر میں آنے والے پیدی جنگل احاطہ میں نکسلیوں اور پولیس میں ہوئی جھڑپ میں 13 نکسلی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے سی 60 کے جوان اس آپریشن میں شامل تھے۔ یہاں سے پولیس کو 8 نکسلیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

جائے واقعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ کچھ ہی دنوں پہلے نکسلیوں نے گٹا پولیس ہیلپ سینٹر پر حملہ کیا تھا۔ لیکن اس وقت گرینائٹ کا دھماکہ نہ ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا تھا۔

تب سے ہی پولیس نکسلیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے، جمعرات کی صبح س 60 جوان سرچ آپریشن کر رہے تھے۔

اس وقت نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جواب میں پولیس نے کارروائی کی جس میں 13 نکسلوادی ہلاک ہوگئے۔ (ان پٹ ایجنسی)