مظفر نگر: غیر قانونی ہتھیار سپلائی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-09-2025
مظفر نگر: غیر قانونی ہتھیار سپلائی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
مظفر نگر: غیر قانونی ہتھیار سپلائی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

 



مظفر نگر/ آواز دی وائس
مظفر نگر ضلع کے شاہ پور علاقے میں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ہیڈ کانسٹیبل کے نابالغ بیٹے سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار نے منگل کو بتایا کہ شاہ پور علاقے میں پیر کو پولیس سے مڈبھیڑ کے بعد پکڑے گئے ملزم پرنو، انس اور ایک نابالغ لڑکے سے 10 پستول، 19 کارتوس اور ایک فون برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے نابالغ ملزم کی گرفتاری پر 10 ہزار روپے کا انعام مقرر تھا۔ وہ ہریدوار، سہارنپور، روڑکی اور دیگر مقامات پر نو مجرمانہ معاملات میں مطلوب ہے۔ وہ ہریدوار میں تعینات ایک ہیڈ کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔
کمار نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان جیل میں بند مجرم فیروز انصاری سے غیر قانونی طور پر تیار کیے گئے ہتھیار خرید کر انہیں آس پاس کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ہندوستانی تعزیرات کی دفعہ 109 (قتل کی کوشش) اور اسلحہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔