گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے مزید اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
قیمتوں میں آج سے مزید اضافہ
قیمتوں میں آج سے مزید اضافہ

 

 

نئی دہلی : سرکاری تیل کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج یعنی یکم ستمبر کو اضافہ کیا ہے۔

دہلی میں بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اب 14.2 کلو کا ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 884.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی 75 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 دو ہفتے میں سلنڈر 50 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل 17 اگست کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یعنی 15 دنوں میں غیر سبسڈی والا سلنڈر 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

۔ 2021 میں گیس سلنڈر 190.50 روپے مہنگا ہو گیا۔ رواں سال یکم جنوری کو دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے تھی۔ اب سلنڈر کی قیمت 884.5 روپے ہے۔ یعنی جنوری سے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 190.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔